Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عثمان خالد بٹ شادی کب کریں گے؟

عثمان خالد بٹ شادی کب کریں گے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے شادی کرنے کے حوالے سے اپنے ارادے ظاہر کر دیے۔

عثمان خالد بٹ نے امریکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی۔

اُنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی زندگی میں ایک اچھے شریکِ حیات کی تلاش ہے کیونکہ ہماری فیملی میں بڑوں کی طرف سے بچوں پر شادی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جاتا کہ اس عمر تک بچوں کو شادی کر لینی چاہیے۔

اداکار نے بتایا کہ میں زندگی میں ایک دو بار ایسی پوزیشن میں آیا بھی تھا کہ میری شادی ہو جاتی اور اگر تب میری شادی ہو جاتی تو اب تک میرے دو تین بچے بھی ہوتے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مگر مجھے اس وقت شادی نہ ہونے پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ جو کچھ بھی ہماری زندگی میں ہوتا وہ بہتری کے لیے ہی ہوتا ہے۔

Check Also

شادی کے فوری بعد سوناکشی سنہا اسپتال کیوں گئی تھیں؟

بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا کے والد بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا طبیعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *