Home / جاگو دنیا / امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبا کیلئے مزید قرضے منسوخ کر دیے

امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبا کیلئے مزید قرضے منسوخ کر دیے

امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبا کے لیے مزید 7.4 بلین ڈالر کے قرضے منسوخ کر دیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن کا اقدام نوجوان ووٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میری انتظامیہ کے پہلے دن سے میں نے یہ یقینی بنانے کے لیے لڑنے کا وعدہ کیا تھا کہ اعلیٰ تعلیم متوسط طبقے کے لیے ایک ٹکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں طلبا کے قرض کو منسوخ کرنے کے لیے کبھی بھی کام نہیں روکوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبا کے لیے 1.2 بلین ڈالر کا قرضہ منسوخ کیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ تقریباً 153000 افراد کے لیے 1.2 بلین ڈالر مالیت کے طلبا کے قرضے منسوخ کر رہی ہے۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *