Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے لایئو شو میں رو پڑے۔

افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے  انکشاف کیا کہ والدہ کے انتقال سے کچھ دن قبل مجھے اپنے ایک ڈرامے کے لیے جانا تھا لیکن وہ مجھے روک رہی تھیں مگر مجھے دور جانا تھا اس لیے میں والدہ کے پاس رُکا نہیں۔

اداکار نے بتایا کہ مری آرٹس کونسل پہنچ کر جب میں نے گھر پر فون کیا تو مجھے خبر ملی کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ اپنی والدہ کی بات مانتا تھا لیکن اس دن نہیں مانی اور مجھے آج تک اس بات کا افسوس ہوتا ہے۔

افتخار ٹھاکر نے اپنی مرحوم بہن شاہین  کے بارے میں بھی بات کی جنہوں نے درحقیقت ساری زندگی اپنے والدین کا خیال رکھا۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میری بہن ایک اسلامی اسکالر تھیں اور وہ ہمیشہ والدین کے ساتھ رہیں اور اس بات پر میں ہمیشہ اپنی بہن کا بہت شکر گزار ہوں لیکن افسوس کہ میں اپنی بہن کو یہ الفاظ ان کی زندگی میں نہیں کہہ سکا۔

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *