Home / تازہ ترین خبر / راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں 27 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو جنم دے دیا۔

ہزارہ کالونی کے رہائشی محمد وحید کی اہلیہ زینت وحید کو جمعرات 18 اپریل کی شب ہسپتال لایا گیا۔

19 اپریل کو خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچے پیدا ہوئے جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں اور ہر بچے کا وزن 2 پاؤنڈ سے کم تھا، خاتون کے ہاں یہ پہلی بار اولاد ہوئی تھی۔

ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرزانہ نے ڈان کو بتایا کہ ’تمام 6 بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے، تاہم ڈاکٹرز نے نومولود بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں اور ڈاکٹر ان کو بہترین علاج فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیبر روم میں ڈیوٹی آفیسر نے کہا کہ یہ نارمل ڈیلیوری نہیں تھی اور ڈلیوری کے دوران تیسرے نمبر پر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی’۔

ڈاکٹر فرزانہ نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زینت کو طبی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور اگلے چند دنوں میں ان کی حالت معمول پر آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف خوش ہیں کہ اللہ نے ماں اور بچوں کی جان بچائی۔

صحافیوں کے ساتھ امختصر گفتگو کرتے ہوئے ماں اور بچوں کی فیملی کے ایک فرد نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اللہ نے انہیں بیٹے اور بیٹیوں سے نوازا ہے۔

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *