Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معین اختر کے انتقال سے مزاح میں پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جاسکا، گورنر سندھ

معین اختر کے انتقال سے مزاح میں پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جاسکا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ معین اختر کے انتقال سے مزاح کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلاء آج تک پر نہیں کیا جاسکا۔

 لیجنڈ فنکار معین اختر کی 13ویں برسی پر گورنر سندھ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اسٹیج و ٹیلی ویژن کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی یادیں آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، معین اختر عظیم اداکار تھے جو کسی بھی کردار میں جان ڈال دیتے تھے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ انور مقصود کے اسکرپٹ اور معین اختر کی اداکاری نے ہمیں کئی برس تک محظوظ رکھا، لیجنڈ معین اختر نے اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *