Home / تازہ ترین خبر / کراچی: رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

کراچی: رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ نارتھ ناظم آباد بلاک کے میں پیش آیا جہاں واقع رہائشی عمارت کا بیرونی حصہ دوردار دھماکے سے گر گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امداد سرگرمی شروع کردں۔

حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنھیں طوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سال 2020 میں اس پلازہ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سروے کے بعد مخدوش قرار دیکر خالی کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف کچھ مکینوں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر نجی کمپنی سے دوبارہ سروے کرایا گیا تھا جس نے بھی اپنی رپورٹ میں عمارت کو مخدوش قرار دیا تھا۔

بعدازاں بلدڑ اور دکانداروں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جو تاحال زیر سماعت ہے۔

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *