Home / جاگو کھیل / بابر اعظم کیلئے PSL میں شاندار کارکردگی پر قیمتی تحفہ

بابر اعظم کیلئے PSL میں شاندار کارکردگی پر قیمتی تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے قیمتی تحفے سے نواز دیا۔

جاوید آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں بابر اعظم کو ایک مہنگی کار تحفے میں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ایم جی کی یہ گاڑی بابر اعظم کے لیے ہے‘۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے سیزن 9 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، اُنہوں نے 11 اننگز میں 56.90 کی اوسط سے پانچ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے569 رنز بنائے۔

پشاور زلمی ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے ہاٹ فیورٹ بھہ تھا لیکن وہ بالترتیب ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دونوں ناک آؤٹ میچ ہار گئی۔

Check Also

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رُکنی پاکستان کرکٹ ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *