Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر

بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر

بجرنگی بھائی جان اور راؤڈی راٹھور سیکوئیل کے اسکرپٹ تیار ہیں، اسکی تصدیق پروڈیوسر کے کے رادھا موہن نے کی۔ دونوں فلموں کے اسکرپٹس ایس ایس راجہ مولی کے والد وجے یندرا پرساد نے تحریر کیے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ جلد ہی سلمان خان کو پڑھ کر سنایا جائے گا۔

پروڈیوسر کے کے رادھا موہن اس وقت آیوش شرما کی آنیوالی فلم روسلان کی پروموشن کےلیے  حیدر آباد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وجے یندرا پرساد نے دو کہانیاں میرے لیے تحریر کی ہیں جن میں ایک وکرما روکودو 2 ہے جو ہندی میں راؤڈی راٹھور 2 ہے۔ اسٹوری تیار ہے اب ہم صرف ایک اچھی کاسٹ کی تلاش میں ہیں۔

تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ راؤڈی راٹھور میں اکشے کمار اپنا پرانا کردار دوبارہ کریں گے۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *