Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’تھری ایڈیٹس‘ نے گوگل کے سی ای او پر کیا اثرات چھوڑے؟

’تھری ایڈیٹس‘ نے گوگل کے سی ای او پر کیا اثرات چھوڑے؟

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی بھی عامر خان کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، فلم کے ایک سین نے ان کی زندگی پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران سندر پچائی نے فلم تھری ایڈیٹس میں عامر خان کے سین کو بطور حوالہ بیان کیا ہے، جو کہ آج تک فلم کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی فلم 3 ایڈیٹس بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ہے، جس میں عامر خان ، شرمین جوشی اور آر مدھون نے مرکزی کردار ادا کیے۔

اس فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے گوگل کے سی ای او نے کہا کہ فلم نے بہت گہرے اثرات مرتب کیے اور آج تقریباً 15 سال بعد بھی اس کے مناظر ناقابل فراموش ہیں۔

میزبان کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے خود کو مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والی ذہنیت سے کیسے بچایا، جس کے جواب میں سندر پچائی نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حقیقی کامیابی چیزوں کو گہرائی سے سمجھنے کا نتیجہ ہے، انہوں نے اس دوران فلم تھری ایڈیٹس میں عامر خان کے ایک سین کو بطور حوالہ بھی پیش کیا۔

گوگل کے سی ای او نے کہا کہ میں تھری ایڈیٹس یا اس طرح کی کسی چیز میں واپس جانے کا خواہشمند تھا، جیسے اس کا ایک منظر ہے جب عامر خان کے ٹیچر نے ان سے موٹر کی تعریف پوچھی تو انہوں نے موٹر کا وہ ورژن بیان کیا جو آپ اصل میں سمجھتے ہیں کہ موٹر کیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی تھے جسے ودھو ونود چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔

تھری ایڈیٹس عامر خان کے کردار رینچو اور ان کے بہترین دوستوں فرحان (آر مدھون) اور راجو (شرمن جوشی) کے گرد گھومتی ہے۔ کرینہ کپور خان، بومن ایرانی، اومی ویدیا، مونا سنگھ، اور دیگر اہم کردار اس فلم میں شامل ہیں۔

فلم میں تین دوستوں کی زندگی اور ان کے جذبات کو بڑے اچھے انداز میں دکھایا گیا جبکہ ایجوکیشن سسٹم میں اسٹوڈنٹس کے اوپر موجود پریشر کو بھی بیان کیا گیا۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *