Home / جاگو کھیل / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز اور سفر کے شیڈول پر سری لنکن کھلاڑیوں نے آواز اٹھا دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز اور سفر کے شیڈول پر سری لنکن کھلاڑیوں نے آواز اٹھا دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز اور سفر کے شیڈول پر سری لنکن کھلاڑیوں نے آواز اٹھا دی۔

سری لنکا کے کپتان وانندو ہسارنگا اور مہیش تھیکشانا نے ٹیم کو درپیش مشکلات بتا دیں اور دونوں کرکٹرز نے شیڈولنگ کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن ٹیم کے منیجر مہندا ہالنگودا نے آئی سی سی کو مشکلات کے حوالے سے لکھنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

سری لنکن کھلاڑی مہیش تھیکشانا کا کہنا ہے کہ یہ سب بہت غیر منصفانہ ہے، ہر میچ کے بعد ہمیں سفر کرنا پڑتا ہے، ہمیں فلائٹس کے لیے 8 گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا ہے۔

مہیش تھیکشانا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے غیر منصفانہ ہے لیکن جب آپ کھیلتے ہیں تو معنیٰ نہیں رکھتا، ٹریول لاجسٹک کی وجہ سے ہمیں نیویارک میں ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا ہوٹل وینیو سے ایک گھنٹہ 40 منٹ کی مسافت پر تھا، ہمیں صبح 5 بجے اٹھنا پڑا، میں نام نہیں لوں گا کچھ ٹیموں کے ہوٹل 14 منٹ دور ہیں، ان ٹیموں کے نام بھی نہیں لوں گا جو ایک وینیو پر کھیل رہی ہیں۔

کپتان وانندو ہسارنگا نے کہا ہے کہ ہمارے لیے مشکل دن ہیں، چار میچز چار مختلف وینیوز پر ہیں جو کہ مشکل ہے، ہمیں کنڈیشنز کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا ان دو ٹیموں میں سے ہے جس نے ابتدائی راؤنڈ کے 4 میچز 4 وینیوز پر کھیلنے ہیں جبکہ دوسری ٹیم نیدرلینڈز کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک وینیو پر 3 میچز کھیل رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈے میچ ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے اسکواڈ نے بروکلین ہوٹل میں صبح 7 بجے دن کا آغاز کیا تھا اور میچ ختم ہوتے ہی میڈیا کی سرگرمیاں جلدی ختم کرنا پڑی تھیں تاکہ وقت پر ایئر پورٹ پہنچا جائے۔

سری لنکا کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ ختم ہوتے ہی اگلے میچ کے لیے ایئرپورٹ پہنچنا پڑا تھا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *