Home / جاگو کھیل / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ، سب کی نظریں وکٹ کے برتاؤ پر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ، سب کی نظریں وکٹ کے برتاؤ پر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج شیڈول پاک بھارت میچ میں وکٹ کے برتاؤ پر ماہرین نے نظریں جما لیں۔

نیو یارک کے اسٹیڈيم میں ہوئے اب تک کے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہيں دی ہے اور آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کی درستگی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، بقیہ میچوں کے لیے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کے لیے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج شیڈول پاک بھارت میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *