Home / جاگو ٹیکنالوجی / نئے مالی سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ میں 350فیصد اضافہ تجویز

نئے مالی سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ میں 350فیصد اضافہ تجویز

آئندہ مالی سال انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں 350 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 27ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑا اضافہ تجویز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال مختص کیے گئے 6ارب روپے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کا ترقیاتی بجٹ 27 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال آئی ٹی کے پندرہ جاری منصوبوں کے لیے 21 ارب 15 کروڑ اور آئی ٹی کے پندرہ نئے منصوبوں کے لیے 6 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی پارک ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے لیے 9 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے 6 ارب 79 کروڑ مختص کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈیجیٹیل اکانومی منصوبے کے لیے تین ارب 50 کروڑ اور سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارتوں اورمحکموں کے اسمارٹ آفس کے منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

Check Also

یوٹیوب پر کم سبسکرائبرز والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے نئے فیچر کی آزمائش

اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کم سبسکرائبرز رکھنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *