Home / جاگو کھیل / ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر لکھے جملے نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی

ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر لکھے جملے نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی

بھارتی نامور سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ نئی فوٹوز شیئر کی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حج کی ادائیگی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں، تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ثانیہ مرزا حج سے واپسی کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’ہاں‘ لفظ کا استعمال کیا ہے جبکہ اُن کے اندر کی ساری کہانی ٹی شرٹ پر لکھا ہوا جملہ بیان کر رہا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصویروں میں سفید رنگ کی ٹی شرٹ، جینز اور نیلی کیپ پہنی ہوئی ہے۔

ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر انگریزی زبان میں ایک جملہ لکھا ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

جملے کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’مجھے محسوس ہوا کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔‘ جس پر صارفین نے انشاء اللہ لکھا اور دعائیہ کمنٹس بھی لکھے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا سے متعلق گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ وہ بھارتی باؤلر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔

بعد ازاں ٹینس کھلاڑی کے والد نے ان افواہوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تردید کر دی تھی۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *