Home / جاگو دنیا / جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں یوم تقدس منایا جارہا ہے

جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں یوم تقدس منایا جارہا ہے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کے خلاف آج یومِ تقدّس منایا جارہا ہے۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ وادی میں آج یومِ تقدّس منانے کا اعلان کیا تھا۔

یومِ تقدس بھارتی فورسز کی جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کرنے کے خلاف منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پُر امن احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام کے استحصال کا نوٹس لینا چاہیے۔

Check Also

بھارت، سخت گرمی سے 33 افراد ہلاک

بھارت میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جمعہ کے روز ملک بھر میں کم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *