Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رقم کی غیرقانونی منتقلی کا الزام، راحت فتح علی خان کو بھارت میں شوکاز نوٹس

رقم کی غیرقانونی منتقلی کا الزام، راحت فتح علی خان کو بھارت میں شوکاز نوٹس

نئی دہلی: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو رقم کی منتقلی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کو  2 کروڑ روپے کی رقم بیرون ملک منتقلی کے الزام میں شوکاز نوٹس دیا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راحت فتح علی خان سے 45 دن میں جواب طلب کیا ہے اور ان کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کو 2011 میں بھی ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس کے حکام نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر 1 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں پکڑا تھا جس پر گلوکار نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *