Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل کے ٹکٹس کی فروخت کل سے ملک کے 55 مختلف سینٹرز پر شروع ہوگی

پی ایس ایل کے ٹکٹس کی فروخت کل سے ملک کے 55 مختلف سینٹرز پر شروع ہوگی

کراچی: پاکستان سُپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے 8 میچز کے ٹکٹس کی فروخت کل سے ملک کے 55 مختلف سینٹرز پر شروع ہوگی۔

پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے 8 میں سے تین میچز لاہور اور فائنل سمیت پانچ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے ٹکٹس کل سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ کراچی کے 27 اور لاہور کے 12 مقررہ سینٹرز سے ٹکٹس حاصل کرسکیں گے، پی ایس ایل کے تمام ٹکٹس کوریئر سروس ‘ٹی سی ایس’ کے مختص کردہ سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

ایلیمینیٹرز اور کوالیفائرز میچ کے ٹکٹس کی مالیت 500 روپے سے 3 ہزار روپے تک ہے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹس 500 سے 8 ہزار روپے تک ہیں۔

اس سے قبل میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20 فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ بُک کروا چکے ہیں انہیں مقررہ سینٹر پر جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔

Check Also

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رُکنی پاکستان کرکٹ ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *