Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ 2019 کیلئے کین ویلیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

ورلڈکپ 2019 کیلئے کین ویلیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کر کے نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

کین ویلیمسن نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ کپتان کین ویلمسن، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی شامل ہیں۔

Check Also

پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو موقع مل گیا

پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو دو ایونٹس میں شرکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *