Home / جاگو کھیل / گوتم گمبھیر پر خاتون امیدوار کے بارے میں توہین آمیزپمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام

گوتم گمبھیر پر خاتون امیدوار کے بارے میں توہین آمیزپمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام

نئی دہلی: 

سیاست کے میدان میں اترنے والے سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر پر انتخابات میں حریف خاتون امیدوار کے بارے میں توہین آمیز پمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد ہوگیا۔

گوتم گمبھیر دہلی میں بی جے پی کے امیدوار ہیں، ان کے مدمقابل عام آدمی پارٹی کی اتیشی پریس کانفرنس میں اپنے خلاف تقسیم کیے گئے پمفلٹ پڑھتے ہوئے رو پڑیں، پارٹی کے سربراہ ارویند کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ’گمبھیر ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ آپ اتنا نیچے گر جائیں گے‘۔

دوسری جانب سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پمفلٹ خود کجریوال نے تقسیم کیا اور ساتھ میں یہ چیلنج بھی کیا کہ اگر اس میں ان کا ہاتھ ثابت ہوجائے تو وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں گے۔

Check Also

پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو موقع مل گیا

پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو دو ایونٹس میں شرکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *