Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی کمنٹری پینل میں شامل

ورلڈکپ میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی کمنٹری پینل میں شامل

لندن: 

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلیے معروف کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا جن میں پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو پینل میں شامل کرلیا۔ گزشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے۔

میگا ایونٹ کے دوران کمنٹری باکس سنبھالنے والوں میں ناصرحسین، ای ین بشپ، ساروگنگولی، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل، برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، ای ین اسمتھ، اطہر علی خان اور ای ین وارڈ شامل ہیں۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *