Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ مایا علی مداحوں کی محبت دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

اداکارہ مایا علی مداحوں کی محبت دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

کراچی: 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اورخوبصورت اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے تحاشہ محبت کا شکریہ اداکیاہے۔

سپرہٹ فلم’طیفاان ٹربل‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مایا علی کے دیوانے لاکھوں میں ہیں جو ان سے بے حد محبت کرتے ہیں انسٹاگرام پر مایا علی کے دیوانوں نے ان کے نام سے بے شمار پیج بنائے ہوئے ہیں۔ مایا علی نے ان تمام پیجز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے اپنے پرستاروں کی محبت کے جواب میں نہایت جذباتی پیغام شیئر کیاہے جس میں انہوں نے اپنے شوبز سفر کےبارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

مایا علی نے اپنے کیریئرکے ابتدائی دنوں کے بارے میں لکھاکہ شوبز کے آغاز میں مجھے کسی کی حمایت حاصل نہیں تھی، مایا علی صرف ایک نام تھا لیکن میرے بہت سے خواب تھے اور میں اپنے خوابوں کو پورا کرناچاہتی تھی۔

مجھے ابتدا میں نہ تو  مداحوں کے بارے میں کچھ معلوم تھا اورنہ ہی سوشل میڈیا کے بارے میں تاہم میں نے محنت کی اور اپنے کیریئر پر فوکس کیا، لوگوں نے بھی میرے کام کو پسند کیا اور اپنی محبتوں سے نوازا کچھ لوگوں نے تنقید بھی کی لیکن میں نےکبھی برا نہیں منایا۔

مایا علی نے اتنی زیادہ کامیابی دینے پر خدا کا اور اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ اداکیاجنہوں نے انسٹاگرام پر ان کےنام سے اتنے سارے پیج بنائے اورکہا یہ پوسٹ دیکھ کرمیرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے کیو نکہ اس پوسٹ سے میرے کیریئر کا پورا سفر میریآنکھوں کے سامنے آگیاہے۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *