Home / جاگو پاکستان / وزیراعظم آج ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے

کراچی: 

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے جس میں وہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شریک ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو ایک روزہ دورہ سندھ پر کراچی جائیں گے جہاں وہ  صنعت کاروں،عمائدین شہر اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان سہ پہر کو کراچی پہنچیں گے بعدازاں وہ شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ افطار ڈنرمیں شرکت کریں گے جہاں اسپتال کے لیے ریکارڈ کروڑوں روپے کے عطیات کی توقع ہے۔

وزیراعظم خان گڑھ میں وفاقی وزیرعلی محمد مہر کےانتقال پر اہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے بعدازاں  کل شب کراچی سے واپس روانہ ہوجائیں گے۔

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *