Home / جاگو دنیا / ڈاکٹر فیصل کھوسہ نے کینڈا میں ینگ انویسٹسیگیٹر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ڈاکٹر فیصل کھوسہ نے کینڈا میں ینگ انویسٹسیگیٹر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

کینیڈا، ٹورانٹو ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستانی نژاد کینیڈین ڈاکٹر فیصل کھوسہ نے کینیڈین ایسوسی ایشن آف ریڈیالوجی(CAR)کی جانب سے ینگ انویسٹسیگیٹر ایوارڈ برائے2019ء اپنے نام کر لیا،مذکورہ ایوارڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد سالانہ کانفرنس کے موقع پر دیا گیا، جس میں دنیا بھر سے500سے زائد مندوبین نے شرکت کی، ڈاکٹر فیصل کھوسہ کو امریکہ میں قائم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ”اپنا ”سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے مبارکباد پیش کی ہے، واضح رہے کہ ڈاکٹر فیصل کھوسہ اس وقت بحیثیت ایسوسیی ایٹ پروفیسر آف ریڈیالوجی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے پاکستان کے میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہو نےکے بعد آئرلینڈ ،کینیڈا اور امریکہ میں فیلو شپ حاصل کی، جبکہ ماسٹر آف بزنس مینجمنٹ کی ڈگری بھی بیرون ملک سے حاصل کی، جبکہ انکی دو درجن سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں جوکہ مختلف موضوعات پر لکھی گئی ہیں اس طرح وہ میڈیکل ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ،مصنف،ٹیچر اور بحیثیت اسکالر اپنی اہمیت اور قابلیت کا لوہا کئی ممالک میں منوا چکے ہیں،پاکستان میں تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ان کو2013ء میں پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا اور 2012ء سے لے کر اب تک وہ یورپ، برطانیہ، خلیجی ممالک کینڈا اور امریکہ کی مختلف پروفیشنل آرگنائزیشن اور بین الاقوامی اداروں سے بھی کئی ایوارڈ لے چکے ہیں، جس میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کی جانب سے میڈیسن میں اعلیٰ خدمات کا ایوارڈ، وینکور کاسٹل ہیلتھ کی جانب سے ہیلتھ کیئر ہیرو ایوارڈ، کینیڈین ریڈیالوجی فائونڈیشن کی جانب سے لیڈر شپ ،اسکالر شپ ایوارڈ، پیپلز فرسٹ لیڈر شپ ایوارڈ، کالج آف فزیشن اینڈ سرجن سے ایگزامینیشن ایوارڈ،آئوٹ اسٹیڈنگ سپورٹ ایوارڈ، وی جی ایچ ٹراما پروگرام امریکن رینکن اے سوسائٹی اسکالر امریکہ کی جانب سے آئوٹ اسٹیڈنگ ینگ انویسٹی گیئر ایوارڈ اور ہنڈریڈ مینٹر ایوارڈ، میڈیکل ایکسی لینس سمیت کئی اور ایوارڈ شامل ہیں، گزشتہ 15سالوں کے دوران انہوں نے ترقی پذیر ممالک میں تعلیم اور صحت کیلئے غیر معمولی خدمات بھی  سر انجام دیں اور وہاں موجود اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، صافیوں  سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ حاصل کردہ تعلیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جبکہ پاکستان کے باشندوں کو بھی پاکستان جا کر ان کی تربیت کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کا دل پاکستان میں ہی دھڑکتا ہے، اس لئے جب کبھی بھی ملک پر مشکل وقت آتا ہے اورسیز پاکستانی اس کی ترقی  کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہیں۔واضع رہے کہ ڈاکٹر  فیصل کھوسہ پنجاب کے سابق گورنر گورنر،  سابق سینٹر اور پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل، محمد لطیف کھوسہ کے صاحبزدے ہیں

Check Also

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *