Home / جاگو دنیا / امریکا کا روس پر یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

امریکا کا روس پر یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

امریکا نے روس پر یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ میں سانس لینے میں دشواری والے ایجنٹ کا استعمال کیا۔

دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے روس، بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق پابندیوں کا شکار افراد کا تعلق روس کے فوجی صنعتی کمپلیکس سے ہے۔ روس کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی ڈیفنس فورسز پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کے 16 سمندری جہازوں پر بھی امریکا نے پابندیاں لگادی ہیں۔

روسی سفیر اناطولے نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات معمولی موقع پرستی اور شکاری ذہنیت کے عکاس ہیں۔

Check Also

سلوواکیہ کے وزیراعظم پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر

گزشتہ روز فائرنگ میں زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت اب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *