Home / جاگو دنیا / سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں بھی پانی سے بھر گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض، الخرج، القصیم، بریدہ، دمام، الخبر، الاحساء، الجبیل اور دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہوئی ہیں۔

شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز میں پانی بھر گیا جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق بارش کا پانی کاروباری مراکز میں بھی داخل ہوا جبکہ خراب موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

سعودی ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک موسم غیر یقینی رہے گا۔

Check Also

سلوواکیہ کے وزیراعظم پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر

گزشتہ روز فائرنگ میں زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت اب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *