Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دے دیا

ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دے دیا

کراچی: 

اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دے دیا۔

ہانیہ عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے پراجیکٹ حاصل کرنے کے پیچھے عالیہ بھٹ بنیادی وجہ رہیں کیوں کہ اگر کسی پروڈیوسر کو معصوم دکھنے والی نوجوان ڈمپل لڑکی کی ضرورت ہوتی تو انہیں پتا ہوتا ہے کہ انہیں مجھے کہاں تلاش کرنا ہے۔

ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ عالیہ بھٹ جب ایک مشہور برانڈ کے لیے سامنے آئیں تو اسی کمپنی نے مجھے بھی پاکستان میں نمائندگی کے لیے منتخب کیا اسی وجہ سے میں عالیہ بھٹ کی بہت شکر گزار ہوں، اگر میری کبھی اُن کی ملاقات ہوئی تو شاید مجھے ایسا لگے کہ میں جیسے چاند پر پہنچ گئی ہوں۔

ہانیہ عامر نے شوبز میں کام کرنے سے متعلق بتایا کہ شوبز میں میری انٹری درحقیقت ایک اتفاق ہے کیوں کہ میں اپنی تعلیم میں مصروف تھی اور میڈیا یا بزنس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن دوران تعلیم مجھے پروڈیوسر کی جانب سے کال موصول ہوئی اور میں سب چھوڑ چھاڑ کر آڈیشن دینے چلے گئی

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *