Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ویرات کوہلی بھی ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد کے دیوانے

ویرات کوہلی بھی ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد کے دیوانے

نئی دلی: 

ایک ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمدشاہ کے دیوانے پاکستان میں تو ہیں ہی تاہم بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی احمد کے دیوانے نکلے۔

اپنی معصوم اور بھولی بھالی باتوں سے سب کو دیوانہ بنانے والے ننھے احمد کی ایک ویڈیو نے انہیں بھی دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کی طرح راتوں رات مشہور کردیاہے۔ احمد جہاں اپنی معصومیت کی بدولت پورے پاکستان کی آنکھ کا تارہ بن چکا ہے وہیں اس کے چرچے بھارت میں بھی پہنچ چکے ہیں۔ احمد کے پرستاروں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی کپتان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ احمد کے انداز میں کہتے نظر آرہے ہیں’’اوئے پیچھے تو دیکھو‘‘۔ احمد کے اس انداز نے صرف کوہلی کو ہی نہیں پورے پاکستان کو دیوانہ بنایا ہواہے۔ جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی احمد شاہ کی دیگر ویڈیوز میں سے اس ویڈیو کو بےحد پسند کیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ آج کل احمد مختلف ٹی وی شوز اور رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی معصومانہ باتوں سے لوگوں کا دل جیت رہاہے

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *