Home / جاگو پاکستان / قطرکی پاکستان کے 5 بڑے ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش

قطرکی پاکستان کے 5 بڑے ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش

قطر نے پاکستان کے 5 بڑے ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے پیشکش وزیراعظم عمران خان کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی۔

پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی، تکنیکی تعاون فراہم کرنے اور موجودہ پاکستانی ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرکے قطر ائیر پورٹ کی طرز پر بنانے کی پیشکش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے قطری پیشکش پر مشاورت کے لیے پیر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

یاد رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 22 جون کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

دورے کے اگلے ہی روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 9 ارب ڈالرز کی شراکت داری ہوگی۔

قطر سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر امداد کی پہلی قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔

Check Also

فوج سمیت تمام ادارے اپنے آئینی دائرہ کار سے وابستہ ہو جائیں، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *