Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘دبنگ 3’ میں مُنّی کے بجائے مُنّا کیوں بدنام ہو گا؟

‘دبنگ 3’ میں مُنّی کے بجائے مُنّا کیوں بدنام ہو گا؟

بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکا اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان کی فلم ‘دبنگ 3’ میں آئٹم گانے پر پرفارم کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکا نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلم ‘دبنگ 3’ کا حصہ نہیں ہیں اور جو بھی اس پراجیکٹ کے ساتھ منسلک تھے اب وہ آگے بڑھ چکے ہیں، جو لوگ اس پراجیکٹ کے ساتھ منسلک ہیں ان سب کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دبنگ’ میں ملائکا نے فلم کا مقبول آئٹم گانا ‘مُنّی بدنام ہوئی’ پر پرفارم کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی تھی۔

اُس وقت ملائکا ‘دبنگ’ کی پروڈیوسر اور فلم ساز ارباز خان کی اہلیہ تھیں تاہم طلاق کے بعد دونوں نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ‘دبنگ 3’ میں ‘مُنّی بدنام ہوئی’ کے بجائے ‘مُنّا بدنام ہوا’ آئٹم گانے کو شامل کیا جائے گا جس میں خود چُلبل پانڈے یعنی سلمان خان جلوہ گر ہوں گے۔

ارجن کپور کی ملائیکا اروڑا سے شادی کے چرچے

یاد رہے کہ ملائکا اروڑا، اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں نے شادی کے 21 برس بعد ذاتی ترجیحات کی بناء پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

دوسری جانب ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکا اروڑا کے اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات کے چرچے ہیں جن سے اداکارہ 12 سال عمر میں بڑی ہیں۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *