Home / جاگو بزنس / اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دیدی

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دیدی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت ہو گی جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند کردی

اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام کمرشل بینک آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کر سکیں گے جب کہ صرف فارن ایکسچینج مینوئل کے بعض قوانین پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صرف ایکسچینج کمپنیوں کے پاس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت تھی

Check Also

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *