Home / جاگو بزنس / سعودیہ سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل ملنا شروع، پہلا بحری جہاز کراچی میں لنگرانداز

سعودیہ سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل ملنا شروع، پہلا بحری جہاز کراچی میں لنگرانداز

سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر خام تیل ملنا شروع ہوگیا اور پہلا بحری جہاز تیل لے کر کراچی بندرگاہ میں لنگر انداز ہوگیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈز فار ڈیویلپمنٹ فانسنگ فیسیلٹی کے تحت سعودی عرب کی طرف سے پہلا بحری جہاز ‘عرب لائٹ خام تیل’  لے کر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔

سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کا یہ پہلا جہاز پاک عرب ریفائنری کیلئے آیا ہے۔

سعودی عرب کا پاکستان کو آج سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو یکم جولائی سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کردی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ سعودی عرب مؤخر ادائیگیوں پر آئندہ 3 سالوں میں پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔

مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ پاکستان کو ہر ماہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کا تیل ملے گا۔

Check Also

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *