Home / جاگو بزنس / ورلڈ بینک نے سندھ کے 1.93 بلین ڈالرز کے منصوبے منظور کرلیے

ورلڈ بینک نے سندھ کے 1.93 بلین ڈالرز کے منصوبے منظور کرلیے

کراچی: ورلڈ بینک نے سندھ کے 1.93 بلین ڈالرز کے منصوبے منظور کرلیے۔

 

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 2.77 بلین ڈالرز کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور 1.93 بلین ڈالرزکے نئے منصوبوں کی منظوری حاصل کی جن میں گڈو، سکھر بیراجوں کی بحالی اورکراچی واٹر بورڈکی ری ویمپنگ شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سکھر بیراج ملک کا نہایت ایک اہم بیراجوں میں سے ایک ہے اور اسے دیہی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اسی طرح گڈو بیراج بھی صوبے کی زرعی معیشت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ سکھر پر ایک نئے بیراج کی تعمیر کی تجویز ہے مگر یہ مالی لحاظ سے ایک بہت بڑا منصوبہ ہوگا۔ لہٰذا صوبائی حکومت نے سکھر اور گڈو بیراج کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ بینک نے دونوں بیراجوں کی بحالی کے لیے 328 ملین روپے کی فنانسنگ پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سندھ حکومت نے ورلڈ بینک سے 2016 میں کراچی ڈائیگنوسٹک اسٹڈی کرانے کی درخواست کی تھی اس منصوبے سے واٹر اینڈ سینیٹیشن، اربن ٹرانسپورٹ سسٹم، لوکل گورنمنٹ گورننس میں سرمایہ کاری اور اصلاحات لانے میں مدد ملے گی۔

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے معاہدے پر دستخط

نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل سلک روڈ انڈسٹری انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *