Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی آواز میں تلاوت کلام پاک کی ویڈیو وائرل

امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی آواز میں تلاوت کلام پاک کی ویڈیو وائرل

نیویارک: 

امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

گلوکارہ جینیفر گروٹ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ  مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔

جینیفر نے اتنے خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی تلاوت کی کہ لوگ سحر زدہ ہوکر رہ گئے۔ ویڈیو کے ساتھ جینیفر نے تمام امت مسلمہ کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی۔

اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحر زدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔

جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

Check Also

شادی کے فوری بعد سوناکشی سنہا اسپتال کیوں گئی تھیں؟

بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا کے والد بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا طبیعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *