Home / جاگو بزنس / عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے، عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں11 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1562 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 90 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 77 ہزار 418 روپے تک پہنچ گئی۔

Check Also

اسٹاک ایکسچینج: نئے مالی سال کے پہلے دن مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے دن مثبت رجحان دکھائی دے رہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *