Home / جاگو بزنس / سائٹ میں آلودگی کا باعث بننے والی 7 فیکٹریاں سیل

سائٹ میں آلودگی کا باعث بننے والی 7 فیکٹریاں سیل

کراچی: 

 سائٹ ایریا میں سیپا نے کارروائی کرکے 7فیکٹریاں سیل کردیں۔

واٹر کمیشن کی رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈپٹی ڈائریکٹر وارث علی گبول کی سربراہی میں انسپکٹر راؤ ذیشان، انسپکٹر فیصل ملک سمیت سیپا کے عملے نے سائٹ ایریا میں 7فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرکے کام بند کروادیا۔

ان فیکٹریوں سے کیمیکل والا خطرناک پانی سمندر میں چھوڑا جارہا تھا جس سے آبی حیات کو شدید خطرات ہیں اور علاقے میں فضائی آلودگی پھیل رہی تھی،حفاظتی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین بھی ان خطرناک کیمیکل کا شکار ہوکر کینسر،ہیپاٹائٹس، دمہ و دیگر موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو کہ انوائرمنٹ قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے معاہدے پر دستخط

نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل سلک روڈ انڈسٹری انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *