Home / جاگو کھیل / ٹی 20 میں زیادہ رنز، تمیم اقبال نے شکیب سے ملکی ریکارڈ چھین لیا

ٹی 20 میں زیادہ رنز، تمیم اقبال نے شکیب سے ملکی ریکارڈ چھین لیا

کراچی: 

 تمیم اقبال نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے کا بنگلہ دیشی ریکارڈ شکیب الحسن سے چھین لیا۔

لیفٹ ہینڈڈ اوپنر نے جمعے کو پاکستان سے سیریز کے پہلے مقابلے میں 39  کی اننگز کھیلی، یوں انھوں نے مختصر فارمیٹ کے بین الاقوامی میچز میں1595رنز کے ساتھ بنگلادیش کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز پالیا، تمیم اقبال اب تک 72 میچز میں 23.80 کی اوسط سے رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ 117.1 رہا ہے، وہ اب تک 6 ففٹیز اور ایک سنچری بھی اپنے نام کرچکے۔

شکیب الحسن اب 1567رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے، محمود اللہ 1449رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، وہ پاکستان سے میچ میں 19 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *