Home / جاگو بزنس / قرضے اتارنے کیلیے ریاستی اداروں کے حصص بیچنے کی منظوری

قرضے اتارنے کیلیے ریاستی اداروں کے حصص بیچنے کی منظوری

اسلام آباد: 

 نجکاری کمیشن بورڈ نے 2 پاور پلانٹس کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے 12 فرموں کو پری کوالیفائیڈ کرلیا اور او جی ڈی سی اور پی پی ایل کے حصص کی فروخت کے لیے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دیدی۔

نجکاری بورڈ خسارے میں چلنے والی سرکاری ملکیتی 27 جائیدادوں کی کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کی بھی منظوری دی اور ان تمام اثاثوں کے لیے 6.7 ارب روپے کی محفوظ قیمت بھی مقرر کردی، مالیاتی مشیروں نے صرف ایک جائیداد کی قیمت کا تخمینہ5 ارب روپے لگایا ہے جبکہ باقی 26 اثاثوں کی مالیت 1.7 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

پاور پلانٹس کی نیلامی اور دو کمپنیوں کے حصص کی فروخت سے 4 کھرب کے لگ بھگ رقم حاصل ہوگی جس سے بجٹ خسارہ پورا کرنے میں مدد لی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان یہ تمام اثاثے عوامی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں جن میں 14 ارب روپے یومیہ کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے۔

Check Also

اسٹاک ایکسچینج: نئے مالی سال کے پہلے دن مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے دن مثبت رجحان دکھائی دے رہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *