Home / جاگو کھیل / پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کیلیے تیاریاں عروج پر

پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کیلیے تیاریاں عروج پر

لاہورمیں ہونے والے کبڈی  ورلڈکپ   کے لیے  تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

کبڈی کاعالمی میلہ 9 فروری سے  پاکستان میں ہورہا ہے جس کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں شیڈول ہیں، سیکرٹری فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد 6 فروری سے شروع ہوگی۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی، پہلے تین دن میچز لاہورمیں رکھے گئے ہیں، دو دن فیصل آباد ان میچز کی میزبانی کرے گا۔ایک دن گجرات میں دومیچ شیڈول ہیں۔لاہور میں ہونے والے میچز سہ پہر چار سے آٹھ بجے تک کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد  میں بھی یہ ہی اوقات مقرر کیے گئے ہیں، صرف گجرات کے میچز دن میں ہوں گے۔

سیمی فائنل اور فائنل لاہورمیں ہوں گے۔ سولہ فروری کو فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام رقم دی جائےگی، رنر اپ کو پحھہتر لاکھ روپے ملیں گے۔ایونٹ کا مقصد کھیل کے فروغ کے ساتھ ملک میں غیر ملکی ٹیموں کے لیے دروازے کھولنے میں مدد دیناہے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *