Home / جاگو کھیل / لگے رہو، مصباح بھائی! چیف سلیکٹر کو گورننگ بورڈ کی تھپکی

لگے رہو، مصباح بھائی! چیف سلیکٹر کو گورننگ بورڈ کی تھپکی

لاہور: 

 لگے رہو، مصباح بھائی! ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کو بورڈ آف گورنرز کی تھپکی مل گئی اور مستقبل میں بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ کرلیں۔

گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں عہدے کا چارج سنبھالنے سے اب تک قومی ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، انھوں نے اراکین کو کھلاڑیوں کی فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ، ایونٹس کے شیڈول، ٹیم کی تیاری، کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کاراور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق بی او جی اراکین نے مصباح الحق کی محنت کوسراہتے ہوئے کہا کہ کھیل اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے تیار کی جانے والی حکمت عملی پرعمل پیرا رہا جائے۔

بورڈ آف گورنرز نے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ مینجمنٹ کی زیرنگرانی مثبت اور جارحانہ حکمت عملی کے تحت قومی ٹیم مستقبل میں بہترین نتائج حاصل کریگی۔

مصباح الحق نے کہا کہ بی او جی اراکین کے ساتھ طویل تبادلہ خیال مثبت رہا، اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے چند مثبت تجاویز بھی سامنے آئیں۔انہوں نے کہاکہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن، تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ 5 ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس میں واضح بہتری آئی ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ اور مثبت اثر کارکردگی پر بھی پڑا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *