Home / جاگو کھیل / بنگلادیش سے سیریز دلچسپ ہوگی لیکن میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اظہرعلی

بنگلادیش سے سیریز دلچسپ ہوگی لیکن میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اظہرعلی

راولپنڈی: 

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی البتہ میں اپنی کارکردگی سے مطمن نہیں ہوں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی دفعہ کی طرح اب کی بار بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔

اظہر علی نے کہا کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمیں بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی بنگلا دیش کو ہرانے کے لیے ہم تیار ہیں، ہمارا نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن پہلے بھی کہا تھا کہ اسے وقت دینا پڑے گا۔

واضح رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *