Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستانی سینما گھروں میں پہلی ترکش فلم ریلیز کے لیے تیار

پاکستانی سینما گھروں میں پہلی ترکش فلم ریلیز کے لیے تیار

پہلی ترکش فلم ‘مریکل ان سیل نمبر 7’ رواں سال 13 مارچ کو پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ فلم سینما گھروں میں ترکش زبان میں ہی ریلیز ہوگی جبکہ انگریزی ترجمے کے سب ٹائٹل کے ساتھ پیش کی جائے گی۔

‘مریکل ان سیل نمبر 7’ کی کہانی ذہنی طور بیمار ایک والد اور اس کی نوجوان بیٹی کے گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سینما میں بولی وڈ فلموں پر پابندی

کراچی میں منعقد اس فلم کی خصوصی نمائش میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

فلم ‘مریکل ان سیل نمبر 7’ پاکستان میں ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ پاک بھارت تنازع کے بعد سینما گھروں میں بولی وڈ فلموں پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد ترکش فلم کی ریلیز یقیناً ایک مثبت اقدام ثابت ہوگا۔

Check Also

شادی کے فوری بعد سوناکشی سنہا اسپتال کیوں گئی تھیں؟

بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا کے والد بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا طبیعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *