Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / احسن خان کا ملک میں کورونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

احسن خان کا ملک میں کورونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

کراچی: اداکار ومیزبان احسن خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کورونا وائرس ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس خوف کی علامت بنا ہوا ہے ۔ اداکار  احسن خان نے انسٹاگرام پر کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں اور تندرست ہونے والے افراد کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا ’’سوائے ہمارے دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس ایمرجنسی کا اعلان کرچکے ہیں۔ اب ہمیں بھی کچھ اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

احسن خان نے حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے کچھ تجاویز دیتے ہوئے کہا پاکستان عوامی اجتماعات کو فی الحال بند کرے۔ تعلیمی ادارے بند کیے جائیں، کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر قابو پانا ممکن نہیں۔ اگر کسی کے علم میں ہے کوئی فیملی ان دنوں بیرون ملک سے آئی ہے ان کو درخواست کریں کہ وہ اپنا چیک اپ کروائیں۔‘‘ اس پیغام کے ساتھ احسن خان نے ’’کورونا وائرس‘‘ اور ’’محفوظ رہیں‘‘ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

واضح ہے کہ  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پوری دنیا کے 114 ممالک میں اب تک کورونا وائرس کے 118,000 مریض سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے 4 ہزار سے زائد افراد فوت اور 66 ہزار سے زائد تندرست ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس میں  کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو ’’عالمی وبا‘‘ کا درجہ دے دیا ہے۔

Check Also

فوج سمیت تمام ادارے اپنے آئینی دائرہ کار سے وابستہ ہو جائیں، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *