Home / جاگو پاکستان / گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹر وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا گیا۔

عمران اسماعیل خود گاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد سے کلر کہار تک آرہے تھے۔ موٹروے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا چالان کلر کہار میں تیز رفتاری پر کیا گیا۔

ذرائع موٹروے پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی گاڑی 136 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔

موٹروے پولیس کے مطابق گورنر سندھ نے موٹروے پولیس کو تیز رفتاری پر جرمانہ ادا کیا اور روانہ ہوگئے۔

Check Also

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے سلسلے میں اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے لیے اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار ہوگیا۔ فیصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *