Home / جاگو پاکستان / پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19جواری گرفتار

پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19جواری گرفتار

کراچی: 

پولیس نے کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19 جواریوں کو گرفتار کرکے آلات قماربازی برآمد کرلیے۔

کراچی کے علاقہ گبول ٹاؤن پولیس نے بفرزون بنگالی پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف اقسام کا جوا کھیلنے میں مصروف تھے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، 7 موبائل فونز، ایک پرنٹر سمیت دیگر اشیا برآمد کرکے مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

Check Also

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے سلسلے میں اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے لیے اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار ہوگیا۔ فیصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *