Home / جاگو کھیل / میلبرن میں اتوار کو شیڈول فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

میلبرن میں اتوار کو شیڈول فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

 میلبورن:  میلبرن میں اتوار کو شیڈول فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز میلبرن میں بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں، اگرچہ پیر کے روز ریزرو ڈے مختص کیا گیا تاہم اس روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کئی میچز بارش کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

 

 

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *