Home / جاگو کھیل / پاکستان کی 13 سال بعد ورلڈکپ فائنل میں رسائی

پاکستان کی 13 سال بعد ورلڈکپ فائنل میں رسائی

 لاہور: پاکستان ٹیم 13سال بعد آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں رسائی میں کامیاب ہوئی جب کہ مجموعی طور پر تیسرا ٹائٹل میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنادیا۔

پاکستان نے 13بعد کسی آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، اس سے قبل 2009میں فیصلہ معرکے میں ایکشن میں آئی اور سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل بھی جیتا تھا،گرین شرٹس واحد ٹیم ہیں جنھوں نے 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی پائی، اب میگا ایونٹ میں تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

پاکستان 2007 میں ہونے والے اولین ایڈیشن میں بھی فائنل میں پہنچا مگر اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہار گیا تھا، ٹیم 2009 کے بعد 3 مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی لیکن ہمت ہار گئی تھی، اوپنرز بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیسری بار سنچری شراکت بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

گزشتہ ایونٹ میں دونوں نے بھارت اور نیمبیا کے خلاف سنچری پارٹنرشپ بنائی تھی، دونوں51 اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے 2509 رنز جوڑ چکے،ان میں 9 سنچری اور اتنی ہی ففٹی شراکتیں شامل ہیں۔

محمد رضوان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے برابر آگئے، تینوں نے 11، 11 بار یہ اعزاز پایا ہے،شاداب خان (10) چوتھے اور بابراعظم(8) پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان نے کسی ایک ٹیم کیخلاف زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا،گزشتہ روز کیویز کو 18ویں بار زیر کیا، بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو 17،17بار شکست دے چکی ہے۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *