Home / جاگو کھیل / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ چھت والے اسٹیڈیم میں فائنل منتقل کرنے کی تجویز مسترد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ چھت والے اسٹیڈیم میں فائنل منتقل کرنے کی تجویز مسترد

میلبورن: چھت والے اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

میلبورن میں ہی چھت والے دوسرے اسٹیڈیم میں ڈراپ ان پچ نہ ہونے کی وجہ سے وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ ممکن نہیں رہا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ایم سی جی میں کھیلا جانا ہے، مارول اسٹیڈیم میں چھت تو موجود ہے مگر وہاں گذشتہ دنوں موٹر کراس ہوئی تھی، فی الحال ڈراپ ان پچ ہی موجود نہیں۔

لاجسٹک مسائل کی وجہ سے بھی نشریات اور ٹکٹوں کی تبدیلی سمیت بہت کچھ کم وقت میں کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *