Home / جاگو کھیل / پی سی بی کو ایک بار پھر عمر گُل کی خدمات لینا پڑگئیں

پی سی بی کو ایک بار پھر عمر گُل کی خدمات لینا پڑگئیں

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو ایک بار پھر سابق فاسٹ بولر عمر گل کی خدمات لینا پڑ گئیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل کا نام بولنگ کوچ کے طور پر سامنے آیا ہے تاہم وہ 14 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے اور انکی عدم موجودگی میں عمر گل باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دینگے۔

عمر گل اس سے پہلے بھی افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں قومی باؤلنگ کوچ تھے، سابق کرکٹر 7 اپریل سے مجوزہ کیمپ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ مورنی مورکل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروفیت کے باعث فوری دستیاب نہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *