Home / جاگو کھیل / بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی دورۂ پاکستان کی تصدیق

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی دورۂ پاکستان کی تصدیق

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے۔

راجر بنی کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے میرے دورۂ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاک بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *