Home / جاگو کھیل / اب مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں: سلمان آغا

اب مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں: سلمان آغا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سلمان آغا کا کہنا ہے کہ اب میں مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ مڈل اوورز بیٹنگ اور بولنگ کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں، مورال اچھا ہے، ورلڈ کپ کے لیے متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہم اچھا نہیں کر سکے لیکن یہ اب ماضی کا حصہ ہے، بھارت میں اچھا کھیلیں گے اور کوشش ہو گی کہ ٹرافی لے کر آئیں۔

سلمان آغا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی پرفارمنس مایوس کن تھی، ویسی پرفارمنس نہیں ہوئی جیسی ہم چاہتے تھے، مینجمنٹ ہمارے حوصلہ بڑھا رہی ہے، ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا میرا خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے، بھارت ایسی جگہ ہے جہاں کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے، اس دباؤ کو کنٹرول کریں گے، ماہرِ نفسیات بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *