Home / جاگو بزنس / پاکستانی روپیہ مسلسل استحکام کی جانب گامزن، ڈالر کی قدر مزید کم

پاکستانی روپیہ مسلسل استحکام کی جانب گامزن، ڈالر کی قدر مزید کم

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل استحکام کی جانب گامزن ہے۔

کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے کم ہو کر 284 روپے 65 پیسے کا ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 72 پیسے کا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے سے 46864 پر ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ترسیل کے خلاف اقدامات کے بعد سے امریکی ڈالر اب تک اپنی بلند ترین سطح سے 20 روپے سے زائد نیچے جا چکا ہے۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *